کراچی: اداکارہ جگن کاظم کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
جگن کاظم نے اپنی بیٹی کے ننھے سے ہاتھ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں کی تھیں۔ جگن کاظم نے اپنی بیٹی کا نام سیدہ نور بانو نقوی رکھا ہے اور اس کی پیدائش 9 اکتوبر 2020 کو ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ گزشتہ روز شیئر کی۔
جگن کاظم دو بار شادی کرچکی ہیں، ان کی پہلی شادی 2004 میں احمد تاجک نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن ایک سال میں ہی یہ شادی ختم ہوگئی تھی، اس شادی سے ان کا ایک بیٹا حمزہ ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
جگن کاظم نے دوسری شادی 2013 میں فیصل نقوی سے کی جس سے ان کا ایک اور بیٹا حسن ہے اور اب جگن کاظم تیسری بار ماں بنی ہیں۔
خیال رہے کہ جگن کاظم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں پہلے ہی بتادیا تھا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔