پشاور: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی اور عدلیہ کی آزادی پر وار ہے۔
پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام کوروناوائرس اوردیگرامورکے حوالے سے کل جماعتی اجلاس ہوا۔ بعدازاں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورت حال پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، ایسے میں 18 ویں ترمیم اور این ایف سی جیسےایشوزلانےکی مذمت کرتے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ مدارس کو ایس او پیز کے ساتھ کھولاجائے اورٹڈی دَل سے متاثرہ کسانوں کوریلیف دیاجائے، اوورسیز پاکستانیوں کوبے یارومددگارچھوڑکربے حسی کی گئی، ایسے پاکستانیوں کوواپس لایا جائے اور فضائی ٹکٹس پر 50فیصد رعایت دی جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پرمبنی اور عدلیہ کی آزادی پر وار ہے، اپوزیشن جماعتیں اس کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔