جاپان نے پاکستان کو امداد دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : جاپان نے کوروناوائرس  سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 4 ملین ڈالرزکی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم جاپانی سفارتخانے نے جاپان کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 4 ملین ڈالر کی امداد دی جائے کا اعلان کردیا ، جاپان کی طرف سے پاکستان کیلئے امدادکی یہ چوتھی کھیپ ہے۔ پاکستان کو یہ امداد یو این او پی ایس کےذریعے فراہم کی جائے گی۔جاپانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ امدادتکنیکی معاونت اورطبی سامان پرخرچ کی جائے گی، اس امدادسےکورونا کیسزکی تشخیص وعلاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔