سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیاکہ 2004 کے دورہ پاکستان میں جاوید میانداد کے میرے بارے میں کمنٹس پر والد برہم ہوگئے تھے۔
عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ 2004 کے دورہ پاکستان میں جاوید میانداد کے میرے بارے میں کمنٹس پر والد برہم ہوگئے تھے، اس وقت کے کوچ میانداد نے کہا تھا کہ عرفان پٹھان جیسے کھلاڑی پاکستانی گلیوں میں عام پائے جاتے ہیں۔
آل راؤنڈ نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس بات پر میرے والد کافی اپ سیٹ ہوئے، آخری ون ڈے کے موقع پر وہ پاکستان آئے اور کہا کہ جاوید میانداد سے ملنا چاہتے ہیں، میں نے انھیں منع کیا مگر وہ نہیں مانے، میانداد میرے والد کو دیکھ کر کھڑے ہوگئے اور بولے کہ میں نے آپ کے بیٹے کے بارے میں کچھ نہیں کہا، جس پر والد نے مصنوعی ہنسی چہرے پر سجاتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہنے نہیں آیا بلکہ آپ ایک حیران کن پلیئر تھے، اسی لیے ملنا چاہتا تھا۔