ونس: شمالی افریقی ریاست تونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ ہوا ہے، حملے میں 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کے باہر خود کش حملہ ہوا ہے۔
حملے میں سفارت خانے کی عمارت کو نقصان ہے۔
دھماکے میں پانچ پولیس اہل کار حملے میں زخمی ہوئے ہیں، خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا، سفارت خانے کے قریب پہنچ کر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر لیے۔