اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے، آئل پرائسز بڑھنے پر بلاتاخیرمہنگائی کی جاتی رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے سمیت ہر صورت قیمتیں کم کروائیں، بصورت دیگر ایکشن لیں۔