تھائی لینڈ،مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی 20 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں مسافر بس بدھ مت ایک تہوار میں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دور عبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبور کرتے ہوئے ٹرین سے تصادم ہوگیا۔ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں مسافر بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔