تفتان: وفاق نے تفتان بارڈر کو 7 روز کے لیے کھول دیا ہے۔
مرکزی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل طورخم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لیے کھولا گیا تھا۔