تعلیمی ادارے 16 مارچ ہی سے کھلیں گے: سندھ حکومت

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ابھی تک کا یہ ہی فیصلہ ہے کہ سندھ میں اسکول پیر 16 مارچ ہی سے کھلیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسکول کھلنے میں ابھی وقت ہے، صورت حال کا روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لے کرفیصلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید ہہ بھی کہا کہ مناسب وقت آیا اور اسکولوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑا تو کریں گے۔ ترجمان سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنے بھی کورونا کے کیسز سندھ میں ہوئے ہیں وہ لوگ بیرون ملک سے آئے ہیں۔
انھوں نے پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری تعلیم خالد شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی خبر کی تردید کردی. انھوں نے کہا کہ اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔