کورونا وبا کے پیش نظر بند تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری سکولز دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل تا انٹرمیڈیٹ کی کلاسز اور تیسرے مرحلے میں 15 فروری سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصِلات کے مطابق بورڈز امتحانات مئی کے آخری ہفتے یا جون کے ابتدا میں امتحان لینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز کا ایجنڈا وزرائے تعلیم کانفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 4 جنوری کو ہوگی۔اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کہا تھا کہ 10 جنوری کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے یا نہ کھلنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہو گا۔