ترین زراعت ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے فارغ، پی ٹی آئی رہنما کی تردید

اسلام آباد: وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کو چینی بحران رپورٹ کے بعد زراعت ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی جانے والی زرعی ٹاسک فورس کے چیئرمین تھے۔
جہانگیر ترین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہمارے عملے کو بلایا۔ ہمارے چیف فنانشل آفیسر کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جب کہ ہمارا مرکزی ڈیٹا سرور بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی زرعی ٹاسک فورس کے چیئرمین نہیں تھے، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ۔