انقرہ : ترکی میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کا جانوروں نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا، ترکی میں ایک بھوکا بھالو کے کیبل اسٹیشن میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں بھی جنگل کے متصل علاقوں میں جنگلی جانور دیکھے گئے، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہونے کے باعث چہل قدمی اور غذا کی تلاش میں جانور انسانی آبادیوں کا رخ کررہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ ترکی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک بھوکا بھالو کیبل اسٹیشن میں اچانک گھس آیا اور پورے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔’
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیبل اسٹیشن میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث ہو کا عالم تھا جس کے باعث بھالو کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا سکا لیکن پورے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کرکے واپس باہر نکل گیا۔
کیبل اسٹیشن میں موجود اسٹاف ممبر نے بھالو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک اس ویڈیو سیکڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔