تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے۔ سلٹ سے مشینری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پہلے ہی بڑھ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، ذرائع کے مطابق سلٹ سے مشینری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق مجموعی شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے
،متعدد علاقوں میں غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔۔ ذرائع کے مطابق مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے پیداوار آنے میں 2 دن کا وقت لگے گا۔ لیسکو حکام کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی، بجلی کی سپلائی 4 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے۔