بھارتی حکومت نے 6 ماہ سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا۔ تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا جنہیں اب تقریباً 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تاج محل میں ایک روز کے دوران 5 ہزار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ تاج محل اور آگرہ قلعہ آنے والے سیاحوں کے لیے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جب کہ ٹکٹس کاؤنٹر بند رہیں گے اور ٹکٹس کی بکنگ آن لائن کی جائے گی۔