اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی مسجد کی انتظامیہ نےاحتیاطی تدابیرکے 20 نکات پرعمل درآمد کیا۔
اسلام آباد کی مساجد میں حاضری کے بعد امام صاحبان کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں کہ 20 نکات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، البتہ ایک معاملے کی طرف نشان دہی انتہائی ضروری ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے بعض افراد بھی تراویح کی جماعت میں شامل تھے۔
صدر علوی نے مزید کہا کہ بزرگ افراد سے مسجد میں جماعت ادا نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، مسجد کمیٹی اور باقی نمازیوں کو چاہیے کہ ان بزرگوں کو گھر پر نماز کے لیے قائل کریں۔