نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہول ناک ٹریفک حادثے میں 24 مزدور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد مزدوروں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، یہ ٹرک حیدر آباد سے اتر پردیش کے علاقے اوریا جا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مزدور موقع ہی پر ہلاک ہوگئے، 38 زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک زخمی مزدور کے مطابق وہ اور اس کے ساتھی اجستھان اور ہریانہ سے سوار ہوئے تھے اور ان کی منزل بہار، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال کے علاقے تھے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر 17 مزدور ہلاک
ہوگئے تھے۔