بھارت کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام

لندن: پڑوسی ملک بھارت کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی، عالمی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 1.4 ارب آبادی کا ملک بھارت ساڑھے 7 ہزار اموات کے ساتھ بدترین خطہ بن گیا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پِٹ گیا ہے، کورونا وبا کے خلاف اس کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہو چکی، اس سلسلے میں غیر ملکی جریدے فنانشل ٹائمز کے ہاتھوں مودی سرکار کی بڑی سُبکی سامنے آ گئی ہے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی نے 500 کورونا کیسز پر 24 مارچ کو دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کیا، اور پھر تباہ ہوتی معیشت پر مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا، جس کے بعد بھارت میں انفیکشن بڑھا اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے، بھارت میں لاک ڈاؤن حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت خطرناک حد تک وائرس کی طوالت برداشت کرنے کو تیار نہیں، بھارت میں کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل، مزدور بے روزگار ہو گئے، لاک ڈاؤن میں لاکھوں افراد پھنسے رہے، بیش تر پیدل اپنے دیہات کو گئے، اور سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یومیہ کورونا کیسز اوسطاً 9 ہزار 439 ہو چکے ہیں،