کراچی: پی سی بی کا بھارت کے خلاف کیس کرنا اُسے ہی مہنگا پڑ گیا جب کہ 16 لاکھ ڈالر بی سی سی آئی کو دینے کے بعد اب نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریسولوشن کمیٹی میں کیس ہارنے پر پاکستان کو بھارت کو قریباً16 لاکھ ڈالر دینے پڑے تھے، گذشتہ برس ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قریباً 22 لاکھ ڈالر کے مجموعی نقصان کا انکشاف کیا تھا، اس میں وکلا کی فیس اور سفری اخراجات بھی شامل تھے۔