بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر پاکستان کبوتر کی باز گشت ہے، جسے جاسوس قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کھٹوعہ کے علاقے سے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کے دعوے کی قلعی کھل گئی۔
بھارت میڈیا ایک بار پھر پروپیگنڈے میں بازی لے گیا، خبروں کی زینت بننے والا کبوتر نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں بگا کے رہائشی کبوتر باز حبیب اللہ کا نکلا۔
حبیب اللہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نیوز کانفرنس کی، جس میں اس نے بتایا کہ عید کے روز کبوتر اڑائے تھے، ایک کبوتر غلطی سے سرحد پار چلا گیا، میرے پاس کبوتر کی ملکیت کے ثبوت ہیں۔
مذکورہ شخص نے کہا کہ بھارتی میڈیا پروپیگنڈا بند کرے، مودی میرا کبوتر واپس کرے ورنہ سرحد پر احتجاج کروں گا۔ انھوں نے حکومت سے بھی اس ضمن میں تعاون کا مطالبہ کیا۔