بھارت میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 67 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں ایک ہی دن میں تیراسی ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تفصیلات کے مباطق اتنی بڑی تعداد میں کسیز دنيا کے کسی بھی ملک ميں ايک دن ميں رپورٹ نہیں ہوئے۔ دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار 374 اموات ہوئیں اور صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔