ممبئی :مودی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ،اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے بھارت نیپال کیخلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ، بھارت نے حال ہی میں کیلاش منسا روور لنک روڈ کا افتتاح کیا تھا جس پر نیپال نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لنک روڈ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے پتھورا گڑھ کو لپولیخ پاس سے ملاتا ہے اور نیپال کا دعویٰ ہے کہ لپو لیخ پاس اس کی ملکیت ہے،اترکھنڈ لپولیخ پاس لنک روڈ کی 4 کلو میٹر کی روڈ پر ابھی کام باقی ہے اور روڈ کا افتتاح رواں برس میں ہونا ہے لیکن نیپال کی جانب سے زمین کی ملکیت کے دعوے سے لنک روڈ کی تعمیر کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔اس حوالے سے نیپال کے وزیر خارجہ پرادیپ کمار گیا والی کا کہنا ہے ہم نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ نیپال کی ملکیت میں آنے والے کسی بھی حصے میں کسی قسم کی تعمیر سے باز رہے، نیپال کے وزیر خارجہ کا بیان بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے لنک روڈ کو عوام کے استعمال کے لیے کھولنے کی تقریب کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
دوسری جا نب بھارت نے بھی نیپال کے زمینی ملکیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لنک روڈ کا افتتاح پہلے سے موجود روٹ پر کیا گیا ہے اور یہ بھارت کی ملکیت ہے۔