کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق صدر راہول گاندھی نے کوویڈ 19 وبا کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غرور کی وجہ سے یہ وبا ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اس ہفتے 50 لاکھ اور فعال کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ان کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے بغیر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، یہ سب ایک شخص کے غرور کی وجہ سے ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل گیا۔انہوں نے وزیراعظم مودی پر کوویڈ 19 کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کہا خود کفیل بنیئے یعنی اپنی جان خود ہی بچا لیجئے کیونکہ وزیراعظم مور کے ساتھ مصروف ہیں۔