بھارت: موبائل ٹاور نے خاتون کی جان لے لی

بھارتی ریاست اترپردیش میں موبائل کمپنی کے کارکنان ٹاور پر مرمتی کام کررہے تھے کہ اس دوران ٹاور میں نصب وزنی آلہ (اینگل) ان کے ہاتھوں سے چھوٹ کر زمین پر موجود خاتون کے سر پر جاگرا پولیس کے مطابق خاتون ٹاور سے 50میٹر دور اپنے مائیکے میں دروازے پر بیٹھی تھی۔لوہے کا وزنی آلہ گرنے سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔اس حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور موبائل کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی، لیکن پولیس نے حالات کو کنٹرول کرلیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کے موبائل ٹاور پر چڑھ کر کارکنان اینگل کھول رہے تھے، اینگل کھل تو گیا لیکن وہ سنبھال نہ سکے اور سیدھا لوہا خاتون کے سرپر گر گیا جس کے باعث خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔