اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آکر 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدور بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے واپس آرہے تھے کہ طویل سفر کے باعث رات کو آرام کی غرض سے خالی ریلوے ٹریک پر سوگئے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سوا 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مال گاڑی ٹریک پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچلتی ہوئی گئی اور تمام مزدور ہلاک ہو گئے۔
مال گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگاکر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی مزدوروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے خود صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں۔