لاہور: بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیے گئے پاکستانی سفارت کار وطن واپس پہنچ گئے۔
پاکستانی سفارت کار عابد حسین اور طاہر خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
پاکستان حکومت نے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سیکیورٹی میں گھر بھجوا دیا گیا ہے۔