بھارت: زہریلی گیس نے گیارہ افراد کی جان لے لی، ہزار متاثر

دہلی: بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں کیمکل پلانٹ سے گیس لیکج کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد پانچ ہزار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آندرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں رات کے 3 بجے ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس لیک ہوئی، جس کے باعث لوگوں کا نظام تنفس شدید متاثر ہوا۔
دم گھٹنے کے باعث 10 افراد ہلاک، جب کہ متعدد بے ہوش ہوگئے۔ اس زہریلی گیس سے جانوروں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کے آس پاس کا 3 کلومیٹر کا علاقہ اس گیس سے متاثر ہوا ہے۔
ایک ہزار کے قریب افراد اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جنھیں سانس لینے میں تکلیف کس سامنا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق جن افراد فوری طور پر آگسیجن فراہم کی گئی، وہ صحت یاب ہوچکے ہیں، باقی مریضوں کا علاج جاری ہے۔

بھارتزہریلی گیس