لکھنؤ: بھارت کی معروف گلوکارہ کانیکا کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔’بے بی ڈول‘، ’بیٹ پہ بوٹی‘ اور’امبرسریا‘ جیسے سپرہٹ گانے گانے والی گلوکارہ کانیکا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصدیق کی کہ ان کا لکھنؤ میں کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
گلوکارہ نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز سے ان میں فلو کی علامات ظاہر ہورہی تھیں لہذا انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ گلوکارہ نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر والوں سے مکمل طور پر قرنطینہ کرلیا ہے اس کے علاوہ وہ طبی مشورے پر عمل کررہی ہیں کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب آگے کیا کرنا ہے۔