سری نگر: جنت نظیر وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور بھارتی فوج کا محاصرہ تاحال جاری ہے۔
ضلع شوپیاں کے علاوہ سری نگر، بارہ مولا، کپواڑہ، کلگام اور دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو ستانے کا بھی نیا بہانہ مل گیا ہے۔
بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلبہ کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچارہی ہیں۔