بھارتی شہری نے لکڑی کی دلہن سے شادی کر لی

ممبئی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا، ایک جیتے جاگتے انسان نے ایک لڑکی کے مجسمے سے شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اس انوکھی شادی میں دولہا تو موجود تھا، لیکن دولہن لکڑی کی تھی۔
نوجوان نے یہ شادی اپنے والد کی خواہش پر کی، جو چاہتے تھے کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے نویں بیٹے کی ذمے داری سے سبکدوش ہوجائیں۔
اس کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا بیٹا بے روزگار ہے اور زیادہ ذہن نہیں، اسی لیے انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، اس شادی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیے گئے اور تمام تر رسم و رواج بھی ادا کی گئیں۔

بھارتی شہری