اسلام آباد: پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت سیز فائر کا احترام اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 مئی کو نیزہ پیر اور راکھ چکری سیکٹرز پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔