کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیر سردار در محمد ناصر کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
سردار در محمد ناصر کے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق سردار در محمد ناصر کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے دکی لائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار در محمد ناصر بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے، اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ، تحریک انصاف کے ایم پی ایز جمشید کاکا خیل اور شاہین رضا بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکی ہیں۔