بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ گئی

صوبے بلوچستان میں فعال کیسز کی تعداد 2 روز میں بڑھ کر 298 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق بتایا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے43 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ فعال کیسز 2 روز میں بڑھ کر298 ہوگئی۔دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں سے کورونا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم تعلیمی اداروں سے اب تک مہلک وائرس کے 793 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوچکی ہے۔

Corona