ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس میں مبتلا 98 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 213 رہ گئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز صرف 213 رہ گئے ہیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 15 ہزار 139 ہوگئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث شرح اموات 1 فیصد پر برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی، اب تک صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 146 ہوچکی ہے۔