کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس عرصے میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 8 ہزار 794 ہوگئی۔ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 14 سو 34 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اس عرصے میں 28 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 3 ہزار 51 ہوگئی۔
ملک میں 10 لاکھ کی آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بڑھ کر 13 فیصد ہو چکی ہے، جبکہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 701 ہوگئی۔