کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔
حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیا ہے۔