صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح ایک فیصد رہ گئی تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 16ہزار 33ہوگئی۔جبکہ کورونا سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر کورونا سے 152 افراد کا انتقال ہوا۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں میں 759 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ساتھ ہی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 376 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔