بلوچستان، دہشت گردی کے 2 واقعات میں 7 جوانوں شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔
مچھ میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا، جب کہ مچھ واقعے میں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

بلوچستان