بلوچستان، تعلیمی اداروں سے کورونا وائرس کے 67 کیسز رپورٹ

صوبہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی رینڈم ٹیسٹنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ 7 سے 18 ستمبر تک تعلیمی اداروں سے 67 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کہ تفصیلات کے مطابق اساتذہ، اسٹاف اور طلبا و طالبات کے 950 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 67 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 403 منفی رپورٹ ہوئے، 430 کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسکول کھلنے کی تیسرے ہی روز کرونا وائرس کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ادارے 48 گھنٹےمیں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے۔