کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں، تاہم فارم ہاؤسز، شادی ہالز اور پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔