صوبہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعلیمی اداروں سے سامنے آنے والے کوویڈ کیسز کی تعداد 707 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آفس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 707 ہوگئی ہے، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اب تک 12 ہزار 58 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔