پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمور میں ماں اور بیٹی سے زیادتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنی دردندگی پر انسانیت شرمندہ ہے۔واقعہ میرے لیے باعث صدمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مظلومین سے انصاف ہو گا۔مجرموں کو قانون کی گرفت میں لا کر واقعی سزا دی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ معصوم بچی اور اس کی والدہ کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کی نگھبانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل زیادتی کا شکار بچی کا کامیاب آپریشن بھی کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے جب بچی کو اسپتال لایا گیا تھا تو اس کی حالت بہت خراب تھی تاہم اب پہلے سے بہتر ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل کشمور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھ دیا تھا۔کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا تھا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھراس کی چار سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ تشدد بھی کیا گیا ، بچی کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی ، اس کے دانت توڑے گئے جب کہ سر کے بال بھی کاٹ دئیے ، بچی کا گلا بھی دبایا گیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ رفیق ملک کے علاوہ ملزم خیر االلہ سمیت دیگر کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کشمور واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔