بلاول بھٹو زرداری نے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا

سینیٹ الیکشن کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ سندھ اسمبلی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی سینیٹ الیکشن کے لیے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں ، حکومت کے اتحادی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بیزار ہیں ، اس لیے حکومتی اتحادی اراکین سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ ہمارے سینیٹ الیکشن مہم کے انچارج ہیں ، آپ لوگ تو وٹ ڈالیں گے لیکن اپنے دوست ایم پی ایز جن کا دوسری جماعتوں سے تعلق ہے انہیں بھی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو وٹ ڈالنے کے لیے قائل کریں۔تفصِلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والے اس عشائیے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اراکین سے خطاب کیا۔