پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کیا، بلاول بھٹوزرداری نے قانونی ٹیم کو نیا ٹاسک دے دیا۔پیپلزپارٹی نے ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرینسز دائر کرے گی۔تاہم 6 رکنی کمیٹی میں لطیف کھوسہ، حیدرزمان قریشی، سیدمجتبی، حیدرشیرازی، امجداقبال قریشی، شکیل عباسی اور سیدجرارحسین بخاری شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت کی کرپشن پرریفرینسز دائر کرے گی۔