لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا 15 جون سے دکانیں کھولنے کا اعلان۔
لندن میں بریفنگ دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ آوٹ ڈور مارکیٹس اور شو رومز یکم جون سے ہی کھول دیے جائیں گے، کورونا وائرس کے خلاف طبی عملے کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جانسن نے تاجروں اور عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دکان داروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا، لوگوں کو بھی سماجی فاصلے قائم رکھنا ہوں گے اور ہائی جینز کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اب تک 36 ہزار 914 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار ایک سو 84 تک ہوگئی ہے۔