لندن: کورونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بورس جانسن کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال میں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
بورس جانسن میں 11 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وہ قرنطینہ میں چلے گئے اور ان کا علاج شروع ہوگیا، لیکن ان میں وبا کی علامات تاحال برقرار ہیں۔
بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی برقرار رہنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہے، جب کہ کیسز کی تعداد 48 ہزار کے قریب ہے۔