برازیل کے صدر جیر بولزونرو کا تیسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آئسولیشن میں جانے کا مشورہ دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر کا 7 جولائی کو پہلا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باوجود انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا۔برزیلین حکام نے تصدیق کی کہ طبیعت میں بہتری کے باوجود 7 جولائی سے 23 جولائی تک جیربولزونرو کے تین کورونا ٹیسٹ ہوئے جن کی رپورٹیں مثبت آئیں۔یاد رہے کہ برازیلین صدر کورونا کو عام زکام کہہ چکے ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ برازیل میں کورونا کی صورت حال بدستور تشیوشناک ہے۔