بجٹ 21-2020 میں کورونا بحران کے لیے کتنے پیسے مختص کیے گئے؟

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے آج آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 7294.9 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔
بجٹ میں کورونا بحران کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے تدارک کے لئے 12 سو ارب روپے سے زائد کا پیکج منظور کیا گیا ہے، اس ضمن میں 875 ارب روپے کی رقم وفاقی بجٹ میں رکھی گئی، طبی آلات کی خریداری کے لئے 71 ارب، جب کہ غریب خاندانوں کے لئے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 28 ہوچکی ہے، جب کہ اب تک یہ وائرس 2480 افراد کی جان لے چکا ہے۔
حالیہ بجٹ میں ایمرجنسی فنڈ کے لیے 100 ارب مختص کیے گئے ہیں، کورونا صورتحال میں خصوصی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ 21-2020کورونا بحران