وفاقی وزیر حماد اظہر نے آج آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 7294.9 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کیا، جس میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
اگلے سال صوبوں کومجموعی طورپر 2 ہزار874 ارب روپے منتقل کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
قابل تقسیم محصولات میں سے سندھ کو 742 ارب روپے، پنجاب کو ایک ہزار 439 ارب روپے دیے جانے کا تخمینہ ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کو 478 ارب روپے، بلوچستان کو 265 ارب روپے دیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
خصوصی علاقوں فاٹا اور گلگت بلتستان کے لئے خصوصی بجٹ رکھا گیا ہے،
آزادجموں کشمیر کے لئے 72 ارب، گلگت بلتستان کے لئے 32 ارب مختص کیے گئے ہیں۔