اسلام آباد: آنے والے بجٹ میں تعمیراتی پیکیج کو قانونی تحفظ دینے کے لئے ایف بی آر نے تمام بڑے شہروں میں اراضی کی قیمتوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ۔
اس مقصد کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
ایف بی آر کا یہ طے شدہ موقف ہے کہ اراضی کی قیمتوں کی شرح مارکیٹ قیمتوں سے اب بھی 20 سے 30 فیصد کم ہے لیکن کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اقتصادی سرگرمیوں میں جمود کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر کے لئے قیمتوں پر نظر ثانی کے لئے حکومت کو باور کرانا مشکل ہو گا۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ حکومت اس بارے میں کیا فیصلہ کر نے جا رہی ہے ۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈننس کے تحت تعمیراتی پیکیج کو آنے والے بجٹ میں قانونی تحفظ فراہم کر دیا جائے گا۔ تعمیراتی پیکیج ابھی تک تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث نہیں بن سکا ہے۔ موجودہ غیر یقینی کیفیت کے باعث بھی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ آئندہ بجٹ سے قبل ایف بی آر نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کئے ہیں ۔