بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت بجلی کی وضاحت سامنے آگئی

بجلی کی قیمتوں میں 18 پیسے اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ اضافے سے بجلی صارفین کی موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان وزارت بجلی کے مطابق نافذ العمل ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر یاد دہانی نوٹ جاری کیا گیا ہے، تمام سلیب کے لیے بجلی کی موجودہ فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی۔وزارت توانائی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا، یہ اضافہ 10 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا تھا۔